: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ،23مئی(ایجنسی) اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے تاج محل پر جگہ جگہ ہرے داغ کی خبر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکام کو معاملے کا جلد سے جلد جانچ کراکر ٹھوس کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں. ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، اکھلیش نے کہا کہ پوری دنیا میں تاج محل
کی خوبصورتی اور شان کے چرچے ہوتے ہیں. پردیش کی سماج وادی حکومت اس ورثہ کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچنے دے گی. بیان کے مطابق، وزیر اعلی نے آگرہ کے کمشنر، ضلع مجسٹریٹ، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ، محکمہ آثار قدیمہ اور آلودگی کنٹرول بورڈ سمیت تمام وابسطہ حکام کو تاج محل پر ہرے دھبے پڑنے کے صحیح وجوہات کا جلد پتہ لگا کر جلد اس کا حل نکالنے کو کہا ہے.